بولی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین دونوں ہی اپنے پرستاروں کی نہایت پسندیدہ اداکارائیں ہیں اور آج کل دونوں کے ساتھ ایک جیسے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہاتھ اور پیر کی تصویر شئیر کی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ میں ڈانس کے دوران وہ زخمی ہوگئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر کو شئیر کرنے کے فوری بعد ماورا کے پرستاروں نے ان کے لیے اچھے پیغامات اور دعائیں دینا شروع کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر موجود فولوورز کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی، اس تصویر میں عالیہ بھٹ کا بازو زخمی تھا جس کی وجہ زیادہ یوگا کرنا بتایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بھی عالیہ کی سیلفی لیتے ہوئے ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں