کراچی: سندھ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر سے ہلاک ہونے والےدو تہائی لوگ بے گھر تھے۔

ہلاکت خیز گرمی کی لہر سے صرف کراچی میں 1200 سے زائد اموات ہوئیں۔

دو کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں سرسبز علاقوں کی شدید کمی ہے ۔ صاف پینے کے پانی اور سائبان تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر زندگی گزارنے والے اس شدید گرمی کے سب سے بڑے متاثرین ثابت ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے اے ایف پی کو بتایا ’ہیٹ سٹروک کے 65 سے 60 فیصد شکار افراد بھکاری ، ہیروئن کے عادی اور سڑکوں پر رہنے والے تھے‘۔

جام مہتاب ڈھر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے باقی 40سے 35 فیصد تعداد گھریلو بوڑھی خواتین کی تھی جو حبس اور گرمی کی وجہ سے گھروں میں ہلاک ہو گئیں۔

ڈھر کے خیال میں ان ہلاکتوں میں لوڈ شیڈنگ نے بھی اپنا کردار ادا کیا کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پنکھوں اور اے سی تک رسائی ممکن نہ رہی ۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر ظفر اعجاز نے بتایا کہ پیر تک شہر کے ہسپتالوں میں اموات کی تعداد 1299 ریکارڈ کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 29, 2015 09:34pm
jo kaho durust hey kiyoN ki sab mar gaye- apni naa ehli par parda daltey huvey sharam karo
Em Moosa Jun 30, 2015 01:14am
Nayi mantaq. Koi batlao ke hum batlaein kaya?