• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

سونیا حسین کو بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

شائع May 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ سونیا حسین کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو بولڈ لباس میں مردوں سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا دوپٹا بازئوں کے گرد لپیٹ رکھا ہے جب کہ انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فیشن کو فالو کرنے کا الزام بھی لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ بھارتی فیشن اور لباس کو فالو کرنے سمیت خود کو پریانکا چوپڑا سمجھتی ہیں۔

کچھ صارفین نے انہیں بولڈ لباس پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے سخت اور نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض مداحوں نے اداکارہ کے لباس پر تبصرے کیے کہ یہ جہالت کی انتہا ہے جب کہ بعض نے اداکارہ کی ہدایت کی دعائیں کیں۔

بعض لوگوں نے سونیا حسین کے لباس اور طرز عمل کو فحش اور نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024