اسلام آباد: ریو اولمپک 2016 کی ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان بدھ کو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے کواٹر فائنلز میں برطانیہ سے ٹکرائے گا۔

پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق، ایونٹ کا پول مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنلز مقابلے طے پا گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر انڈیا میں شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریو اولمپک کیلئے بھی جگہ بنا لیں گی۔

بدھ کو ہونے والے دوسرے مقابلے میں پول ’اے‘ کی ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ پول ’بی‘ کی چوتھی ٹیم آئرلینڈ سے ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں