ہندوستان: پولیس نے مبینہ طور پر خاتون کو آگ لگادی

07 جولائ 2015
اتر پردیش میں ایک خاتون کو رشوت نہ دینے پر پولیس اسٹیشن کے اندر مبینہ طور پرآگ لگا دی گئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
اتر پردیش میں ایک خاتون کو رشوت نہ دینے پر پولیس اسٹیشن کے اندر مبینہ طور پرآگ لگا دی گئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو رشوت نہ دینے پر پولیس اسٹیشن کے اندر مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی، جو بعد ازاں انتقال کرگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سینیئر پولیس آفیشل عبدالحکیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو بارا بانکی ٹاؤن میں پیش آیا۔

40 سالہ نیتو دیویدی اپنے شوہر کو چھڑوانے کے لیے پولیس اسٹیشن گئیں تھیں جو ایک جرم کی تفتیش کی غرض سے پولیس کی حراست میں ہے۔

وفات سے قبل مذکورہ خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی اور جب انھوں نے رشوت دینے سے انکار کیا توان پر مبینہ طور تشدد کیا گیا اور بعد ازاں آگ لگا دی گئی۔

دیویدی کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا جس کے بعد وہ ہلاک ہوگئیں۔

تاہم پولیس اہلکاروں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی۔

واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا جبکہ اتر پردیش کے چیف منسٹر آخلیش یادیو نے اس حوالے سے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ہلاک ہونے والی خاتون کے بیٹے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی ہیں، نے بتایا کہ "ان کی والدہ کی روح کو تب ہی سکون ملے گا جب ملزمان کوسزا ملے گی"۔

تبصرے (2) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 07, 2015 04:35pm
ہلاک ہونے والی خاتون کے بیٹے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی ہیں کی والدہ کی روح کو کبہی سکون نہیں ملے گا کیونکہ Hindustani adaltoN meyN ملزمان کو کبہی سزا نہیں ملے گیkiyoN ki kuch sabit na hoga-
Imran Jul 07, 2015 08:29pm
This is India. what the hell