ڈگری سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، ریحام خان

شائع July 15, 2015

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے برطانوی اخبار ڈیلی میل میں ان کی ڈگری کے مشکوک ہونے کی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے کے لیے جو وقت چنا گیا وہ شکوک وشبہات پیدا کررہا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ اس وقت برطانیہ میں اور کیا کچھ ہورہا ہے؟

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے آج صبح اپنی ایک رپورٹ میں ریحام خان کی ڈگری پر سوال اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لنکن شائرکے نارتھ لنڈسے کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم کورس میں داخلے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

ریحام خان کی آفیشل ویب سائٹ کا تبدیلی سے قبل کا اسکرین شاٹ
ریحام خان کی آفیشل ویب سائٹ کا تبدیلی سے قبل کا اسکرین شاٹ

تاہم ڈیلی میل پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ریحام خان کے اس دعویٰ کو "جھوٹا" ثابت کرتے ہوئے آفیشلز کے حوالے سے انکشاف کیا گیا تھا کہ نارتھ لنڈسے کالج میں جرنلزم کا کوئی کورس پڑھایا ہی نہیں جاتا، بلکہ کالج میں سرے سے جرنلزم پڑھائی ہی نہیں جاتی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں لنڈسے کالج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ نارتھ لنڈسے کالج میں ریحام خان کے نام سے کبھی کوئی اسٹوڈنٹ زیرِتعلیم نہیں رہا۔

ریحام خان کی آفیشل ویب سائٹ پر کالج کا نام تبدیل کرنے کے بعد کا اسکرین شاٹ
ریحام خان کی آفیشل ویب سائٹ پر کالج کا نام تبدیل کرنے کے بعد کا اسکرین شاٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے اس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج صبح یہ ثابت ہوگیا کہ میں ڈیلی میل کیوں نہیں پڑھتی اور نہ ہی پاکستانی ٹی وی چینلز دیکھتی ہوں"۔

ریحام نے مزید کہا کہ "اگر آپ پاکستان میں حقیقی مسائل اجاگر کریں تو ایک لابی حملہ آور ہوجاتی ہے، تاہم نہ میں کبھی کسی چیز سے خوفزدہ ہوئی ہوں اور نہ کبھی ہوں گی، ایسے ہتھکنڈے مجھے اپنے مقصد سے دور نہیں کرسکتے"۔

انھوں نے اپنی ڈگری سے متعلق خبر کی اشاعت کو چند لوگوں کا مخصوص ایجنڈا قرار دیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ ریحام خان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریحام خان نے ویب سائٹ پر ڈگری سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی برطانوی اخبار نے یہ کہا ہے کہ ریحام خان نے ڈگری لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی ڈگری کی خبر ڈیلی میل سے منسلک صحافی سیباستین شیکسپیئر نے دی ہے، جنھوں نے اس سے قبل ریحام اور عمران خان کی شادی کی خبردی تھی۔

عمران اور ریحام خان کا شادی کے موقع پر گروپ فوٹو—۔فوٹو/ بلال خان
عمران اور ریحام خان کا شادی کے موقع پر گروپ فوٹو—۔فوٹو/ بلال خان

ریحام خان اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان رواں برس جنوری میں اسلام آباد میں ایک سادہ اور پر وقار سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے (6) بند ہیں

[email protected] Jul 15, 2015 10:48am
You need to talk to Rehaam Khan. If it is a fake degree she of-course will deny and so will all of PTI from leaders to a simple worker. Best way is to check directly from the concerned collage it self. They will have to provide the info as freedom of information law. It as simple as that. Our media will now make a big scandal out of it.
الیاس انصاری Jul 15, 2015 03:03pm
میڈیا پر برسنے کی بجائے ریحام خان کو چاھئے کہ وہ ڈیلی میل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوائیں
محمد بشیر چوھدری Jul 15, 2015 03:29pm
حسن نثار کی "مادر ملت" کی جعلی ڈگری کے حوالے سے خبر انتہائی دُکھی ہے
Muhammad Ayub Khan Jul 15, 2015 03:33pm
mujhey yeh baat bilkul naheyin samajh aayi Mrs Khan qadmoN meyN kiyoN bethi heyN- tasweer beraber kharhey o kar bhi to khinchwayi jaa saktiy thee___????????????????
Inder Kishan Jul 16, 2015 12:00am
یہ بات درست ہے کہ عمران خان کو ٹارگٹ بنانے کے چکر میں ان کی بیوی پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور بغض معاویہ میں کیا جا رہا ہے حبِ علی میں نہیں۔ ایسا غلط ہے لیکن جو رویہ ریحام کا ہے کہ پہلے ویب سائٹ پر غلط معلومات پوسٹ کرنا اور عوام کو گمراہ کرنا اور اس کے بعد جب تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو بھونڈی سی وضاحت دینا کہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے! ٹھیک ہے اگر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے تو محترمہ بتائیں گی کہ انہوں نے کس پروپیگنڈے کے تحت ویب سائٹ پر غلط تعلیمی ادارے کا نام بتانے کے بعد اسے تبدیل کر کے کسی اور ادارے کا نام لکھا؟ پاکستانی عوام ایسے ہی ہیں جیسے دوستوں کے گروپ میں ایک لپّو ٹائپ کا دوست جس کے ساتھ ہر کوئی ہاتھ کرتا رہتا ہے لیکن وہ بیچارہ سب کی جگتیں برداشت کرتا رہتا ہے اور جگتیں کرنے والے کو پکا دوست سمجھتا ہے۔ عوام بھی ایسے ہیں، یہ سیاست دان عوام کے ساتھ ہاتھ کرتے رہتے ہیں اور عوام انہیں ہی اپنا محسن اور رہنما اور لیڈر سمجھتا ہے! حالانکہ ایسے تھرڈ کلاس لوگوں میں لیڈ کرنے کی کوئی صلاحیت ہی نہیں!
Malik USA Jul 16, 2015 02:14am
@الیاس انصاری I am 100% agree with you. Because they were giving the same suggestion to others, why Reham khan is not challenging it in the court. She is British National too.

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2026
کارٹون : 31 دسمبر 2025