• KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.8°C

ایان علی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

شائع July 16, 2015 اپ ڈیٹ July 17, 2015

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کی رہائی کے روبکار پر دستخط ہونے کے بعد انھیں آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

رواں ہفتے 14 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ایان علی کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے جیل کے رہائشی علاقے کے گیٹ سے باہر نکالا گیا۔

ان کے ہمراہ ایک وکیل اور ان کا چھوٹا بھائی گاڑی میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:ایان علی کی رہائی کا حکم جاری

جمعرات کو ایان علی کے ضامن عدالت میں پیش ہوئے، ضامنوں میں محمد نواز، شوکت بھٹی،محمد عمران اور طارق محمود شامل تھے۔

ایان علی کی قانونی ٹیم بھی ان کے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی سربراہی میں عدالت میں پیش ہوئی اور 5، 5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان کو جمع کرائے۔

ڈیوٹی جج صابر سلطان نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد ماڈل ایان علی کی رہائی کے روبکار پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ماڈل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایان علی کو گذشتہ روز ہی رہا کیا جانا تھا تاہم بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ان کی رہائی کے احکامات پر دستخط نہ کیے جاسکے۔

سپر ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

اس سے قبل ایان کی درخواست ضمانت راولپنڈی کی کسٹم عدالت اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کردی گئی تھیں، جس کے بعد ماڈل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست جمع کرائی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، جس نے گزشتہ روز ایان علی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 16, 2015 05:37pm
jan chutee baghalr fard l jurm ki woh muamala bhl dab jaye ga governor sahlv wakeel they
عدنان Jul 16, 2015 06:24pm
مک مُکا کی بہترین مثال شر نے زر کی مدد کی کوئی قانون کی بالادستی والا ملک ہوتا تو پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتا لیکن ہمیشہ کی طرح یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کا انصاف اندھا نہیں کانا ہے جو صرف غریبوں کو پکڑتا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026