جنید جمشید کے حال ہی میں ٹیلی ویژن پر خواتین کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد ان پر سوشل میڈیا میں کافی الزامات لگائے گئے مگر گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر جنید جمشید سے ان کے بیان کے حوالے سے کافی بات چیت کی۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر جنید جمشید سے متعدد سوالات پوچھے۔

ان کا پہلا سوال تھا کہ کیا خواتین مردوں سے کمتر ہیں؟ اس پر جنید جمشید نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں۔

یہ بات چیت یہاں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ سوالات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

علی ظفر نے جنید جمشید سے ان کے خواتین کے گاڑٰی چلانے، نوکری کرنے اور گھر سے نکلنے کے حوالے سے بھی خیالات پوچھے، جس پر جنید جمشید کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کی بیٹی بھی کرتی ہے البتہ وہ کئی بار خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

علی ظفر نے تو جنید جمشید کے ساتھ خواتین کے لیے ایک گانا بنانے کی بھی خواہش کا اظہار کر ڈالا جس پر جنید جمشید بھی راضی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں