اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو نئے پاکستان کی کوششوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے الیکشن میں منظم دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں بد انتظامیوں کا ذکر کیا تھا۔

ہفتہ کو یہاں رپورٹ پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ انہیں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر فخر ہے۔’ لوگ کمیشن کے فصلے کو سمجھ نہیں رہے تمام پاکستانی رپورٹ پڑھیں، ‘ ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد انہیں نہیں بلکہ وزیر اعظم نواز شریف کو معافی مانگنی چاہیے۔

’ 21 سیاسی جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی، خود نوازشریف نے ہری پور کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی‘۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ نےالیکشن کمیشن کےارکان کو ناکام قرار دے دیا، لہذا الیکشن کمیشن کے حکام استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے دھرنے کے پیچھے نہ کوئی جنرل تھا اور نہ ہی کوئی لندن پلان۔

’ہماری جدوجہد پر شک کرنےوالوں کو شرم آنی چاہیے، دھرنے سے لوگوں کا وقت ضائع نہیں ہوا بلکہ سیاسی شعور بڑھا‘۔

’حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ - ن پروپیگنڈا کرتی ہے کہ نوازشریف کے 2سال ضائع ہوگئے۔ دھرنے سے لوگوں کا وقت ضائع نہیں ہوا۔‘

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا ’ سچ بتاؤں مجھے اس رپورٹ سے تکلیف ہوئی کیونکہ رپورٹ سے میری امیدیں زیادہ وابستہ ہوگئی تھیں‘۔

’ میری جدوجہد کا مقصد ووٹ کا تقدس بحال کرنا تھا، جو لوگ مایوس گھوم رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے سر فخر کےساتھ بلند کریں۔‘

عمران خان نے 27 جولائی کو شیڈول قومی اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے (9) بند ہیں

Taufiq Rehman Rizvi Jul 25, 2015 09:43pm
شابش اے۔ بالکل ٹھیک جا رہے ہو۔
muhmmad ayub khan Jul 25, 2015 10:12pm
kuch honey jaa raha hey--- kuch din intizaar kareyN
sharminda Jul 25, 2015 10:18pm
Can we stop this nonsense and move on. It's time to work together for the best of Pakistan and common Pakistanis.
fida Hussain Jul 25, 2015 10:45pm
اگر جوڈیشل کمیشن کی جانب سے منظم دھاندلی کے الزامات کو تسلیم نہ کرنے پر عمران خان اتنا قصور وار ہے تو اسی عدلیہ کی جانب سے عہدئے کے لئے نا اہل قرار پانے والوں اور اسی عدالیہ پر حملہ آوار ہونے والوں کے بارئے میں کیا خیال ہے۔؟
عدنان Jul 25, 2015 11:51pm
لطاف حسین کی دہشت گردی ثابت نہیں ہوسکی شریف برادران کی منی لانڈرنگ / قرضوں کی معافی ثابت نہیں ہوسکی سرے محل زرداری کے نام ہو گیا لیکن اس محل کی خریداری ثابت نہیں ہوسکی چوہدریوں نے اربوں روپے کرپشن کی، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا یوسف گیلانی نے کھلے بندوں ترک وزیراعظم کی بیوی کا ہار چوری کیا اور پھر دباؤ پڑنے پر لوٹا دیا، لیکن یہ بھی ثابت نہ ہوسکا نواز اور شہبازکی اولادوں کے کاروبار باہر ہیں لیکن ان کی ملک میں سرکایہ کاری سے عدم دلچسپی ثابت نہیں ہوسکی اسحاق ڈار کے بیٹوں کی دبئی میں اربوں کی پراپرٹی ہے لیکن پھر بھی اسحاق ڈار کی FDI ملک میں نہ لانے کی پالیسی ثابت نہ ہوسکی۔ زرداری دبئی میں بیٹھ کر سرکاری خرچہ پر سندھ حکومت کا اجلاس بلاتا ہے لیکن پھر بھی اس کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی کے پرس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوا وہ منی لانڈرنگ کررہی تھی، یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔ پاکستان کی اشرافیہ امیر سے امیر تر اور عام آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ھے، پھر بھی اشرافیہ کچھ برا کر رہی ہے، یہ بات آج تک ثابت نہیں ہوسکی۔ ایسے میں اگر جوڈیشل کمیشن میں پچھلے الیکشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی تو کوئی بڑٰی بات نہیں
Muhammad Ayub Khan Jul 26, 2015 02:11am
@عدنان
fida Hussain Jul 26, 2015 11:28am
@عدنان صاحب نے عمدہ جواب لکھا ہے۔
haris Jul 26, 2015 12:10pm
App ko maray mutabiq to gov par election reforms aur basic issues par gov say bat karni chaheia
haris Jul 26, 2015 12:13pm
@عدنان both hi umda bat ki hai app nay aur yeh bat par sabat hui Kay is mulk ma insaf nam ki koi cheez mujood nahi