اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو کابینہ ارکان اور پاکستان مسلم لیگ-ن کی سیاسی قیادت کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے مستقبل میں انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے الیکشن اصلاحات میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطے بڑھاتے ہوئے ملک کو خوشحالی اور استحکام کی جانب لے جانے والی پارٹی کے ترقی پر مبنی ویژن کی پرچار کریں۔

نواز شریف کے مطابق، وقت آ گیا ہے کہ جمہوریت کے تمام فریقین سیاسی پختگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں تاکہ قوم کا وقت چھوٹے موٹے تنازعات کی نذر نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان کے مستقبل کیلئے جمہوریت کو مضبوط کرنے پر توجہ دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔

خیال رہے کہ سہ رکنی عدالتی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے تھے۔

کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف نے ٹی وی پر خطاب میں قوم کو رپورٹ کے فیصلے پر اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 28, 2015 10:19am
wohiy beyan wohiy bateyN