وسطی چین میں ایک خاتون شاپنگ سینٹر میں لگی الیکٹرک سیڑھیوں (ایسکلیٹر) سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو ایسکلیٹر کے اوپری حصہ میں لگا ایک لوہے کا پینل ٹوٹنے سے 30 سالہ بدقسمت خاتون ژیانگ لیو جوان اور اس کا چھوٹا بچہ پھنس گئے۔

شاپنگ مال میں لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ ژیانگ نے بچہ کو ایسکلیٹر سے باحفاظت نکال لیا لیکن و ہ خود نیچے گر گئیں۔

رائٹرز
رائٹرز

واقعہ کے بعد لوگوں میں شاپنگ مال پر غصہ پایا جاتا ہے۔ اسکلیٹر کے سامنے کھڑے ملازمین نے خاتون کو نکالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاپنگ سینٹر نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن مقامی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ وہان ایوننگ نیوز نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ حال ہی میں ایسکلیٹر کی معمول کی دیکھ بھال ہوئی ، جس دوران ٹیکنیشنز نے لوہے کا پینل تو تبدیل کر دیا مگر اس کے سکریو ڈھیلے چھوڑ دیے۔

تبصرے (0) بند ہیں