پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی خان نے ایک طویل عرصے کے بعد بلا آخر بولی وڈ لیجنڈ نصیر الدین شاہ کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ریلیز کر دی۔

یہ گانا نامور شاعر ناصر کاظمی کی غزل ’دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا‘ پر مشتمل ہے،جسے ملکہ ترنم نور جہاں اور غزل گائک پنکھج ادہاس ماضی میں اپنی آوازوں سے امر کر چکے ہیں۔

وڈیو میں نصیرالدین شاہ یادوں میں ڈوبے اپنے کوٹ پر نور جہاں کا بیج لگائے پیانو اور سیلو پر سر بکھیرتے دکھائی دیے۔

شفقت نے گانے کے بارے میں بتایا کہ جدید دور کی موسیقی زیادہ سنی جاتی ہے لیکن پٹیالہ گھرانہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے کلاسک دھن منتخب کی۔

’میری تربیت مختلف انداز میں ہوئی۔ میں آج کل کی موسیقی سے گریز نہیں کرتا لیکن میں نے جو کچھ بھی سیکھا اسے اپنے نئے گانوں میں ضرور استعمال کرتا ہوں۔

` `

تبصرے (1) بند ہیں

umang Jul 30, 2015 12:29am
Nice song but Noor Jahan ka flavour e alag tha......it lacks that special flavour. But its my opinion overall good effort