بلوچستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ

03 اگست 2015
۔—فائل اے ایف پی۔
۔—فائل اے ایف پی۔

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.3 تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 27 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز خضدار نے 82 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی جس کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر اور خضدار نے 70 کلو میٹر کے فاصلے پر اس کا مرکز تھا۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار محمد شفیق نے اے ایف پی کو بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کی گرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اکتوبر 2008 میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں پاکستانی کشمیر میں 73 ہزار افراد ہلاک جبکہ 35 لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں