الطاف حسین کا قیادت چھوڑنے کا 'پول بند'

اپ ڈیٹ 04 اگست 2015
الطاف حسین کی قیادت سے دستبرداری کا پول 24 گھنٹے قبل شروع کیا گیاتھا۔۔۔ فوٹو:اسکرین گریب
الطاف حسین کی قیادت سے دستبرداری کا پول 24 گھنٹے قبل شروع کیا گیاتھا۔۔۔ فوٹو:اسکرین گریب

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت کے حوالے سے ویب سائٹ پر شروع کیے گئے پول کو 24 گھنٹے بعد ہی ختم کر دیا گیا۔

الطاف حسین کا خطاب : 'کارکن نیٹو سے کراچی میں فوج بھیجنے کا کہیں'

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے رائے مانگ تھی اور ویب سائٹ پر سوال کیا گیا تھا کہ وہ تحریک سے دستبردار ہو جائیں؟

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس: ’الطاف حسین کی تقریر ریاست کے خلاف اعلان جنگ‘

خیال رہے کہ الطاف حسین نے دو روز قبل امریکا میں خطاب کے دوران کارکنان پر کراچی میں اقوام متحدہ اور نیٹو افواج بلانے کے لیے زور دیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم سربراہ کے اس بیان پر شدید تنقید کی تھی، جبکہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : رابطہ کمیٹی کا الطاف حسین کی تقریر کا دفاع

دوسری جانب الطاف حسین نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پر پابندی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہو سکتا ہے کہ قیادت سے دستبردار ہونے پر کارکنوں کے خلاف آپریشن بند ہو جائے۔

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر پول بند ہونے کی نشاندہی کر دی گئی ہے . . . فوٹو: اسکرین شاٹ
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر پول بند ہونے کی نشاندہی کر دی گئی ہے . . . فوٹو: اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Sajad Aug 04, 2015 11:26am
پول بند نہیں ہوا - کھل گیا ہو گا ....
Muhammad Ayub Khan Aug 04, 2015 11:48am
Altaf ya khud chorh deyga ya us sey churhwaa liya jayegaa-----------yeh sab tamasha kiyoN hey us ko bhi pata hey aor janney waloN ko bhi--sirf background tiyar kiya ja rahaa hey
محمد الطاف Aug 04, 2015 01:29pm
کوئ یہ بھی تو بتائے کہ پول کو بند کیوں کر دیا گیا؟