• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج کی"ٹارگٹ کلنگ"

جسٹس طاہر خان نیازی کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
جسٹس طاہر خان نیازی کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

راولپنڈی: راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہلاک ہوگئے.

پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ججز کالونی میں رہائش پزیر ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی پر نامعلوم ملزمان نے اُس وقت فائرنگ کردی، جب وہ آج سہ پہر اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔

فائرنگ سے جسٹس طاہر نیازی شدید زخمی ہوگئے،جنھیں قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے.

جسٹس طاہر نیازی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا.

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا.

واقعے کی خبر ملتے ہیں وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہوگئی، جن میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Rafiq Malik Aug 05, 2015 04:55pm
It is really very sad and tragic incidence. May Allah bless the departed sou and give patience to his family. Ameen.

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024