بدلتے موسم بدل دیتے ہیں دنیا کو دیکھنے کا انداز

شائع August 6, 2015 اپ ڈیٹ August 6, 2015 11:57pm

کہتے ہیں کہ سردیوں میں نیلا رنگ ہر جگہ چھایا ہوا لگتا ہے مگر گرمیوں میں زرد یا پیلے رنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جی ہاں ایک نئی برطانوی تحقیق میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ہر موسم میں انسان رنگوں کو مختلف انداز میں دیکھنے لگتے ہیں۔

یارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سردیوں کے مقابلے میں ہم گرمیوں میں رنگوں کے مختلف انداز سے دیکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہر موسم میں ہمارا رنگوں کو دیکھنے کا انداز بدل جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں ہمیں زرد یا پیلا رنگ زیادہ نظر آنے لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسان 4 بنیادی منفرد رنگوں کو شناخت کرتے ہیں جن میں نیلا، سبز، زرد اور سرخ رنگ شامل ہے اور ان میں پیلا رنگ زیادہ دلچسپ ہے جو اکثر افراد شناخت کرلیتے ہیں حالانکہ ہر فرد کی آنکھوں کے دیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہر بدلتے موسم کے ساتھ ہماری بنیائی ماحول مین آنے والی تبدیلیوں کو اپنالیتی ہے۔

ان کے بقول یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں ہمیں پیلا رنگ بہت زیادہ نظر آنے لگتا ہے کیونکہ ہمارا نظام بنیائی اس حقیقت کو قبول کرلیتا ہے کہ ہمارے ارگرد سبزہ بڑھ رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں سبزی مائل پیلا رنگ ہر جگہ چھایا ہوا لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسموں اور رنگوں کا تجزیہ کرنے سے ہم زیادہ بہتر طور پر جان سکتے ہیں کہ ہم دنیا کو کیسے دیکھ رہے ہیں اور یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ قدرتی عمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026