آفریدی کی کارکردگی رائیگاں، لنکاشائر ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن

30 اگست 2015
لنکا شائر کی ٹیم ٹرافی کے ہمراہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر بشکریہ فیس بک
لنکا شائر کی ٹیم ٹرافی کے ہمراہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر بشکریہ فیس بک

برمنگھم: انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں شاہد آفریدی کی آل راؤنڈر کی کارکردگی کے باوجود لنکا شائر نے ناتھیمپٹن شائر کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایجبسٹین، برمنگھم میں کھیلے گئے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناتھیپمٹن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

لنکا شائر کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 77 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، اس موقع پر 26 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے ایلکس ڈیویس پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ لنکا شائر بآسانی 180 سے 200 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دے گی لیکن آفریدی نے چار اوورز کی شانادر باؤلنگ کی بدولت ناتھیمپٹن نے حریف کو 166 رنز تک محدود رکھا۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لنکا شائر کی ٹیم 12 اوورز میں 81 رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن ایسے میں آفریدی نے جوش کوب کے ساتھ مشکل وقت میں 52 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں جیت کی موہوم سی امید پیدا کی۔

آفریدی 18 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو ان کی ٹیم کو میچ میں جیت کیلئے 15 گیندوں پر 34 رنز درکار تھے لیکن نارتھیمپٹن کی ٹیم 153 رنز ہی بنا پائی۔

لنکا شائر نے میچ میں 13 رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار لنکاشائر نے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے جبکہ یہ 1999 کے بعد پہلی بار کسی ون ڈے یا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لنکاشائر کی پہلی ٹرافی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Aug 30, 2015 07:44pm
بدقسمتی سے شاہد آفریدی کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ وہ اپنی ذات کیلئے کرکٹ کھیلتا ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے نہیں۔ اگر وہ ذمہ داری سے کریز پر موجود رہنے کی کوشش اب بھی کر لے کہ جب وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہے تو اسکے کھیل میں مزید نکھار آ سکتا ہے۔ ہٹ مارنے والا ہر بال پر ہٹ نہیں مارتا بلکہ مناسب بال کا انتظار کرتا ہے ۔ ٹی ٹونٹی جیسے سائنٹفک کھیل میں ہر بال پر اگر ایک رن بھی لے لیا جائے تو 120 رنز بنتے ہیں۔ اسکے علاوہ اگر ایک سو بیس بالز میں سے صرف 10پر چوکے لگیں تو چالیس رنز ملتے ہیں۔ اگر صرف چار چھکے بھی لگیں تو 24رنز ٹیم کو ملتے ہیں۔ اس طرح 184رنز روٹین میں بنتے ہیں۔ اگر اس دوران کوئی کھلاڑی مزید سیٹ ہو کر بہتر کھیل پیش کرے تو ٹی ٹونٹی میں 200 سے زائد سکور بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس کیلئے دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آفریدی اپنے حساب سے پھر ٹھیک کھیل رہا ہے۔۔۔!!