معمولی ورزش بھی دل کی صحت کے لیے بہترین

شائع September 11, 2015 اپ ڈیٹ September 11, 2015 12:10am

روزانہ صرف 2 منٹ کی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طویل دورانیے تک معتدل ورزش اچھی عادت ہے مگر کچھ منٹوں تک محض اچھلنے یا تیز چہل قدمی جیسی سرگرمی بھی امراض قلب سے بچانے میں مدد گار ہوتی ہے کیونکہ اس سے دھڑکن کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق تجربات سے معلوم ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار مریض اگر کچھ منٹ کے لیے ہلکی ورزش بھی کریں تو ان کے دل کو ہونے والے نقصانات کی مرمت 12 ہفتے کے اندر ممن ہوسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ کچھ دیر کی ورزش کا فائدہ ذیابیطس سے محفوظ افراد کو نہ ہو۔

خیال رہے کہ ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے سے دل کی ساخت میں تبدیلی آتی ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران 12 مریضوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا جس میں سے ایک کو ہفتے میں تین بار سائیکلنگ مشین چلانے کا کہا گیا، شروع میں یہ دورانیہ دو منٹ تھا جسے ہر ہفتے دس سیکنڈ تک بڑھایا گیا جو اختتام تک تین منٹ 50 سیکنڈ تک پہنچ گیا، جبکہ دوسرے گروپ کو جسمانی سرگرمیوں سے دور رکھا گیا۔

اس کے بعد معلوم ہوا کہ ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر سرگرم افراد کی حالت میں نمایاں بہتری آئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو یہ نہیں کہتے وہ بہت دیر تک ورزش کریں درحقیقت کچھ منٹ کی ورزش بھی دل کی صحت کے لیے موثر ہوتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ڈائیبٹولوجیا میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid waheed Sep 12, 2015 12:34pm
9 pm news and Mahar bukhari

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026