'نیوکلیئر ہتھیار مجبوراً بنائے'

01 اکتوبر 2015
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری—اے پی فائل فوٹو۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری—اے پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ذاتی تحفظ اور مجبوری کے تحت نیوکلیئر ہتھیار بنانے پڑے۔

انہوں نے یہ بیان اقوام متحدہ کے 70ویں اجلاس کے دوران نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمہ کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے وجود کو برقرار رکھنے اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے نیوکلیئر ہتھیاروں کا انتخاب کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بلا تعصب تمام ممالک کے نیوکلیئر ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے خطے کے مرکزی مسائل بشمول کشمیر کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں