بنوں : بم دھماکے میں قبائلی رہنما ہلاک

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2015
پولیس نے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ۔۔۔ فائل فوٹو
پولیس نے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ۔۔۔ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سعد علی ہلاک اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سعد علی بیٹے کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوئے تو تھانہ مریان کی حدود نالہ ٹوچی کے قریب آئی ای ڈی بم کا نشانہ بن گئے۔

بم دھماکے سے سعد علی اور ان کے بیٹے عبدالرحمٰن زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سعد علی دم توڑ گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ بنوں میں اس سے قبل بھی قبائلی رہنماؤں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جبکہ اپریل 2012 میں بنوں کی سینٹرل جیل پر حملے میں 384 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں