’فلم دشمن انڈیا پاکستان کو قریب لائے گی‘

10 اکتوبر 2015
فوٹو بشکریہ — Deccan chronicle
فوٹو بشکریہ — Deccan chronicle

ایک پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ ممبئی میں ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے منسوخ کیا گیا وہیں دوسری جانب بولی وڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ان کی آںے والی پنجابی فلم دشمن پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق مہیش بھٹ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک پنجابی فلم کی پروڈکشن دے رہے ہیں جس کی ہدایتکاری شگفتہ رفیق دیں گی۔

’دشمن‘ ٹائٹل کی اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان، پاکستان اور برطانیہ میں کی جائے گی۔

مہیش بھٹ نے حال ہی میں فلم کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

مہیش بھٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ دہلی حکومت نے غلام علی کو انڈین دارالحکومت میں پرفارمنس کے لیے مدعو کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل میں لیجنڈری غلام علی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے واراناسی کے مشہور سنکت موچن مندر میں موسیقی کی محفل منعقد کی تھی، اس محفل کے لیے مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

راشد Oct 10, 2015 10:58pm
اگر فلم اور فنکاروں سے تعلقات ٹھیک ہو سکتے تو کب کے ہو گئے ہوتے۔ ّپاکستان میں ایک دہائی سے بھارتی فلموں کی نمائش بحال ہو چکی ہے مگر اس سے باہمی تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔