ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی زخمی

شائع October 24, 2015

سیالکوٹ: سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پنجاب رینجرز کے حکام کے مطابق ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر شکر گڑھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائر کئے جانے والے ایک شیل کی وجہ سے ایک پاکستانی شہری 47 سالہ محمد اشرف شدید زخمی ہوگیا، جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں سیالکوٹ کے کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 28 اگست کو ہندوستانی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کے علاقوں کندنپور، تھاتھی، میندروال، باجرہ گارہی اور سچیٹ گڑھ کے گاؤں پر مارٹر شیل فائر کئے گئے تھے، جس کی زد میں آکر 9 پاکستانی شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ادھر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہندوستان نے بھی پاکستان کو ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

ہندوستان پولیس کے انسپکٹر جنرل دانش رانا کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول میں سامبا سیکٹر پر پاکستانی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بی ایس ایف کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بارڈ گارڈز نے اس موقع پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ کا جواب دیا تاہم اس حوالے سے فوری طور پر پاکستانی مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 24, 2015 11:26am
Can we arrange state based insurance of all people living in boder areas? Is there any one who can guide me towards this end?

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2026
کارٹون : 1 جنوری 2026