واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے ہولی وڈ فلمساز و ہدایتکار سٹیون سپیلبرگ کو اعلیٰ سویلین اعزاز سے نوازا ہے۔

فلمساز سٹیون سپیلبرگ نے ہولی وڈ کی کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں جن میں اپنے وقتوں کی کامیاب فلمیں دی ایکسٹرا ٹیریٹیریل، جراسک پارک اور انڈیانا جونز سیریز شامل ہیں۔

اوباما کا سٹیون کو 'میڈل آف فریڈم ' کا اعزاز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ سٹیون کی فلموں نے سب سے زیادہ انسانیت پر اعتماد بڑھایا ہے‘۔

اوباما کے مطابق سٹیون کی کہانیوں نے امریکہ کی کہانی کی تشکیل دی ہے۔ اوباما نے سٹیون سپیلبرگ کے شوہ فاؤنڈیشن کے لیے کیے گئے کام کا بھی ذکر کیا جس نے ہولوکاسٹ میں دیگر گواہوں اور بچ جانے والوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔

ہولی وڈ ہدایت کار اب تک تین آسکر ایوارڈ جیت چکے اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں نہایت منفرد فلمیں بنائی ہیں۔

یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیے گئے ہیں جنہوں نے عالمی امن اور امریکہ کی سلامتی اور مفاد کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ثقافتی یا عوامی یا نجی کوششوں میں سرگرم رہے ہیں۔

17 امریکی شہریوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں