کراچی: کراچی میں 4 اور 5 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ چہلم کے موقع پر تین دسمبر کو پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے

صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کےمطابق 4 اور 5 دسمبر کو نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے شہر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے تین روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات دس بجے سے ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بدھ کی شب رات دس بجے کے بجائے اب آج رات دس سے فوری طور پر نافذ العمال ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں