پاک-چین راہداری: نئی ریلوے لائنیں بچھانے کا منصوبہ

شائع December 20, 2015

اسلام آباد: حکومت نے چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نئی ریلوے لائنیں بچھانے اور انہیں بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی۔

منصوبے کے تحت گوادر سے بذریعہ بیسیمہ کوئٹہ اور جیکب آباد تک نئی پٹڑی بچھائی جائے گی۔

مین لائن ٹو پر بوستان سے کوٹلہ جام بذریعہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان تک 560 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حویلیاں سے خنجراب تک 682 کلو میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک براستہ کوٹری، ملتان ،لاہور ٹیکسلا، حویلیاں سمیت راولپنڈی ایک ہزار آٹھ سو بہتر کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے ساتھ شاہدرہ سے پشاور تک ٹریک کو دوریہ بھی کیا جائے گا۔

کوٹری سے اٹک شہر تک بذریعہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، بھکر، کنڈیاں 1254 کلو میٹر طویل ٹریک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Haider Shah Dec 21, 2015 01:00pm
Did the Govt of Pakistan has published "Cost benefit Analysis' report for this big mega Project as yet?
avarah Dec 21, 2015 03:38pm
no need my brother. badisha selamet ka bolna hukum ka darja rakhta hey

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2026
کارٹون : 3 مارچ 2026