رومن رینز ناکام، ٹرپل ایچ نئے چیمپئن بن گئے
ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹرپل ایچ 14 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے۔
اورلینڈو میں ہونے والے ایونٹ رائل رمبل میں ٹرپل ایچ نے دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت دیگر 29 ریسلرز کے مقابلے میں یہ کامیابی حاصل کی۔
تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹرپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے آخری یعنی 30 ویں ریسلر تھے۔
رومن رینز اس میچ میں سب سے پہلے داخل ہوئے مگر لگ بھگ پورے میچ میں موجود رہ کر اپنی چیمپئن شپ کا دفاع کرتے رہے تاہم جب رنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹرپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔
اس کے بعد ٹرپل ایچ نے سب سے آخر میں انٹرکانٹینینٹل چیمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
میچ کے دوران رومن رینز کو البرٹو ڈیل ریو، شیمس اور روسوف کے حملو ں کا بھی سامنا رہا اور وہ کافی دیر تک رنگ سے باہر رہے۔
مجموعی طور پر رومن رینز نے میچ میں لگ بھگ ایک گھنٹے تک رہ کر سب سے زیادہ پانچ ریسلرز کو رنگ سے باہرکیا، جبکہ بروک لیسنر نے وائٹ فیملی کو باہر کیا تو وہ سب باہر ہونے کے باوجود بروک کو باہر نکال کر گئے۔
ٹرپل ایچ دسمبر میں ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے اور ایک ماہ بعد رائل رمبل میں سرپرائز انٹری کے طور پر واپس لوٹے۔
اس سے قبل ہونے والے میچز میں ڈین امبروز نے لاسٹ مین اسٹینڈنگ میچ میں کیون اوئنز کو شکست دی، جبکہ کلیسٹو نے البرٹو ڈیل ریو کو شکست دے کر دوسری بار یوایس چیمپئن شپ اپنے نام کی۔
اب اس بات کے امکانات ہیں کہ رومن رینز اور ٹرپل ایچ ریسل مینیا کے مین ایونٹ میں چیمپئن شپ میچ کے لیے آپس میں مدمقابل آئیں گے تاہم اگلے ماہ شیڈول ایونٹ فاسٹ لائن میں بھی یہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔
رومن رینز کا ردعمل
رومن رینز نے رائل رمبل میں چیمپئن شپ کے دفاع میں ناکامی پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
رومن رینز نے کہا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ وہ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے رائل رمبل میں ناکامی کے بعد اس عزم کا اظہار ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کیا۔
رائل رمبل انٹری نمبر :
1۔ رومن رینز (28 ویں پر باہر ہوئے)
2۔ روسوف (سب پہلے باہر ہوئے)
3۔ اے جے اسٹائلز (11ویں)
4۔ ٹیلر بریز (2)
5۔ کرٹس ایکسل (3)
6۔ کرس جیریکو (26ویں)
7۔ کین (9)
8۔ گولڈ ڈسٹ (4)
9۔ رے بیک (7)
10۔ کوفی کنگسٹن (8)
11۔ ٹیٹوز اونیل (6)
12۔ آر ٹرتھ (5)
13۔ لیوک ہارپر (18) 14۔ اسٹار ڈسٹ (14)
15۔ بگ شو (10)
16۔ نیویلی (13)
17۔ برائون اسٹرومین (19)
18۔ کیون اوئنز (12)
19۔ ڈین امبروز (29)
20۔ سمیع زین (15)
21۔ ایرک رؤن (16)
22۔ مارک ہنری (14)
23۔ بروک لیسنر (19)
24۔ جیک سواگر (17)
25۔ دا مز (20)
26۔ البرٹو ڈیل ریو (21)
27۔ برے وائیٹ (23)
28۔ ڈولف زیگلر (22)
29۔ شیمس (27)
30۔ ٹرپل ایچ ۔ فاتح
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (5) بند ہیں