گلیکسی ایس 7 کا سب سے بہترین فیچر؟

10 فروری 2016
سام سنگ گلیکسی ایس سکس اور ایس سکس پلس — اے پی فائل فوٹو
سام سنگ گلیکسی ایس سکس اور ایس سکس پلس — اے پی فائل فوٹو

سام سنگ کا جلد سامنے آنے والا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 میں ' always-on display ' فیچر ہوگا جس میں کارآمد معلومات فون اسکرین کو آن کیے بغیر دیکھی جاسکے گی۔

یہ فیچر گوگل کی اینڈرائیڈ ویئر اسمارٹ واچ اور سام سنگ کی گئیر ایس ٹو اسمارٹ واچ میں بھی تھا جس میں ایک نظر کے ذریعے وقت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کا مقصد بیٹری کی زندگی بڑھانا ہے اور اسکرین کو روشن کیے بغیر ہی درکار معلومات کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہی گلیکسی ایس سیون میں بھی ہونے والا ہے۔

سام سنگ کے اس نئے فون کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ اس میں امولیڈ اسکرین استعمال کی گئی ہے اور یہ اس فیچر کے لیے استعمال کی جاسکتا ہے (آئی فون میں ایسا نہیں کیا جاسکتا)۔

آسان الفاظ میں ایسی اسکرین روایتی ایل سی ڈی اسکرینز استعمال کرنے والے فونز جیسے آئی فون سکس ایس کے مقابلے میں بیٹری کی پاور بچانے کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح اس نئے فون کی بیٹری لائف 48 گھنٹے تک ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 7 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری کو استعمال کیا جائے گا جو کہ اوسط اسمارٹ فون بیٹری سے کچھ بڑی ہے۔

مثال کے طور پر گلیکسی ایس سکس میں 2550 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون سکس ایس میں 1715 ایم اے ایچ بیٹری تھی۔

یہ دونوں فون کم استعمال پر ایک دن چل جاتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ ایس سیون بڑی بیٹری کی بدولت ان سے زیادہ چل سکے۔

خیال رہے کہ سام سنگ اس نئے گلیکسی فون سیریز کو 21 فروری کو بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں