مشرف ٹیسٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

اپ ڈیٹ 11 فروری 2016
۔—ڈان نیوز۔
۔—ڈان نیوز۔

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سینے میں تکلیگ کے باعث پی این ایس شفا کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تاہم طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

ڈان نیوز نے آل پاکستان مسلم لیگ ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ‏ہسپتال میں پرویز مشرف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ابتدائی رپورٹ درست آنے پر ڈسچارج کیا گیا.

ترجمان کے مطابق مشرف کی طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا.

مزید پڑھیں: مولانا عبدالعزیز کی پرویز مشرف کو 'معافی'

خیال رہے کہ سابق صدر کو اس وقت بے نظیر بھٹو قتل، غداری اور لال مسجد جیسے بڑے مقدمات کا سامنا ہے جبکہ اکبر بگٹی کیس میں انہیں بریت مل چکی ہے۔

پیر کے روز لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے سابق صدر سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ای میل میں انہیں لکھا تھا کہ اگر انہیں مار دیا گیا تو ذمہ دار پرویزمشرف ہوں گے۔

بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء میں اس وقت فائرنگ اور ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ عام انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں راولپنڈی کے لیاقت باغ سے ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد واپس جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایمرجنسی،جنرل کیانی کے مشورے سے لگائی تھی‘

اُس وقت مشرف بطور صدر اقتدار پر براجمان تھے۔

اس کے علاوہ تین نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے حوالے سے بھی مشرف پر کیس عدالت میں ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں