ریاض: سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کے ایک دفتر پر حملے میں چھ ملازمین ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے اسے ’مجرمانہ‘ حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ جنوبی صوبے جزان میں مقامی وقت کے مطابق دو بجے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک حملہ آور پکڑا گیا۔

الترکی یہ تصدیق کرنے سے قاصر رہے کہ مقتولین کس طرح ہلاک ہوئے تاہم، ریاستی ٹی وی نے ہلاکتوں کی وجہ فائرنگ قرار دی۔

واقعہ یمنی سرحد سے کچھ کلومیٹر دور پیش آیا۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے سعودی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں کے بعد جزان اور دوسرے جنوبی سرحد کے اضلاع گزشتہ مارچ سے یمن کے باغیوں کی گولہ باری کا شکار رہے ہیں۔

اب تک سعودی سرحدی علاقوں میں گولہ باری سے کم از کم 90 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں