کابل: افغان صوبے پروان میں پولیس پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں نو شہریوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل کے شمال مغرب میں 60 کلومیٹر دور ایک نواحی علاقے صیگرد میں مقامی پولیس چیف کو نشانہ بنایا گیا۔

صوبائی پولیس چیف محمد زمان ماموزئی نے بتایا کہ حملے میں نو شہری اور 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان واحد صدیقی کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے اور خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

طالبان نے اپنے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ذریعے ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

صدیقی کے مطابق، حملے کا نشانہ افغال لوکل پولیس (اے ایل پی) کے ایک کمانڈر تھے۔

طالبان نے 2014 کے آخر میں نیٹو فورسز کے انخلا پر افغانستان میں اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مقامی سیکیورٹی فورسز کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

تاہم، افغان حکومت چین، پاکستان اور امریکا کی حمایت سے عسکریت پسندوں کے ساتھ امن بات چیت کا عمل بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ مذاکرتی عمل بحال کرنے کیلئے چار ملکی بات چیت کا چوتھا راونڈ منگل کو ہو گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 22, 2016 10:55pm
O,Khuda ham insano ko samajh ata kar.