• KHI: Partly Cloudy 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C

پاک-انڈیا میچ: گرین شرٹس فیورٹ قرار

شائع March 17, 2016

عظیم بلے باز اور سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عالمی ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دے دیا۔

ٹورنامنٹ فیورٹ ہندوستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: آفریدی کو بڑی ٹیموں کیخلاف مشکل ہو سکتی ہے، چیپل

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق گواسکر کا جمعرات کے روز کہنا تھا کہ 'نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان پر کافی زیادہ دباؤ ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ اس میچ کے لیے پاکستان فیورٹ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں ہر بار کی طرح ہندوستان کی بیٹنگ کا مقابلہ پاکستان کی باؤلنگ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا 'یہ ظاہر ہے کہ میچ میں ہندوستان کی بیٹنگ کا مقابلہ پاکستان کی باؤلنگ سے ہوگا لیکن ہندوستانی باؤلرز نے حال میں اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں کھیلنا اتنا بھی آسان نہیں ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: 'جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا'

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں روی چندرن اشون اور اشیش نہرا نے اچھی باؤلنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں شامل جسپریت بمراہ بھی پاکستان بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔

تیز گیند باز محمد عامر نے ہندوستانی بلے بازوں کو ایشیا کپ کے دوران مشکلات سے دوچار کیا تھا تاہم گواسکر پرامید ہیں کہ ہندوستانی بلے بازوں نے ان کے خلاف بیٹنگ کے لیے تیاری کی ہوگی۔

'مجھے امید ہے کہ روحت اور دیگر اس بات سے واقف ہوں گے کہ زیادہ تر بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کے برعکس عامر کے پاس گیند کو اندر لانے کی صلاحیت ہے جبکہ روحت اور رحانے کو عامر کے خلاف مشکلات پیش آئی تھیں۔'

مزید جانیں: آفریدی کو اپنی مثالی پرفارمنس پر فخر

انہوں نے کہا کہ کچھ اوورز تک احتیاط کے ساتھ کھیلنا ہوگا اس کے بعد اسکور کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہفتے کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026