جسمانی وزن میں اضافے کی اصل وجہ؟

27 اپريل 2016
یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں اور مختلف غذاﺅں سے دور بھاگ رہے ہیں ؟ تو اس کی وجہ آپ کی اپنی ایک عادت میں ہی نہ چھپی ہو؟

جی ہاں جنک فوڈ سے زیادہ موٹاپے کا باعث بننے کی وجہ اسے کھانے کا انداز بنتا ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آٹو نوموس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی عادات جسمانی وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو بار کھانا کھاتے ہوئے ٹیلیویژن دیکھنا بھی موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔

محققین کے مطابق فاسٹ فوڈ یا بازار کا کھانا غیر صحت مند ہوسکتا ہے تاہم ان میں صحت کے لیے بہتر آپشن منتخب کرنے کا آپشن بھی ہوتا ہے جیسے سبزیاں یا خشک میوہ جات وغیرہ۔

تاہم کھانا کھاتے ہوئے ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھنا اور یہ تعین کرنے میں ناکامی کہ کیا کچھ کھانا چاہئے، یہ دونوں عادتیں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی کے سامنے کھانا کھاتے ہوئے لوگوں کا دھیان بٹ جاتا ہے اور وہ بہت زیادہ مقدار جسم کا حصة بنالیتے ہیں۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل اوبیسٹی میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ali Apr 28, 2016 06:06am
Good Excellent information Thanks https://web.facebook.com/thereadergroupofcolleges.edu