رومن رینز کا ٹائٹل کا کامیاب دفاع

02 مئ 2016
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

تاہم رومن رینز نے ٹائٹل کا دفاع اتنی آسانی سے نہیں کرپائے جتنا خیال کیا جارہا تھا بلکہ اے جے اسٹائلز نے زبردست مقابلہ کیا۔

میچ کے دوران رومن رینز کو دو بار لگا کہ وہ کاﺅنٹ آﺅٹ (رنگ سے باہر ریسلر کے ہونے پر ریفری کی 10 تک گنتی) اور ڈس کوالیفائی ہونے کے باوجود اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تاہم اس موقع پر را کے نئے مشترکہ باسز شین اور اسٹیفنی میکموہن نے میچ کو نو ڈس کوالیفکیشن اور نو کاﺅنٹ آﺅٹ قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کروا دیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ڈبلیو ڈبلیو چیئرمین میکموہن نے اپنے بیٹے شین اور بیٹی اسٹیفنی کو را کا مشترکہ کنٹرول دینے کا اعلان کیا تھا۔

اے جے اسٹائلز نے رومن رینز کی ٹانگوں کو نشانہ بناکر اپنے جال مٰن پھنسائے رکھا اور پھر چیمپئن پر اناﺅنسر ٹیبل کے اوپر اپنا خاص داﺅ فینومینل فور آرم بھی استعمال کیا۔

میچ کے دوران ایک موقع پر لیوک گیلوز اور کارل اینڈرسن (اے جے اسٹائلز کے جاپانی پرو ریسلنگ کے سابق ساتھی) نے بھی دعاوا بولا مگر اس موقع پر رومن رینز کے کزن جمی اور جے اوسو نے وہاں آکر چیمپئن کی مدد کی۔

بعد ازاں رومن رینز نے سپرمین پنج کے ذریعے میچ کا نقشہ پلٹ دیا اور جلد اے جے اسٹائلز کو چت کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

تاہم ان دونوں کا میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کو اتنا بھایا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے درمیان ری میچ ہوگا جو بائیس مئی کو ایکسٹریم رولز کو منعقد ہوگا۔

ایونٹ کے اہم میچز

ڈین امبروز نے آخرکار ایک بڑی کامیابی اس وقت حاصل کی جب انہوں نے کرس جیریکو کو شکست دی۔

کیون اوئنز اور سمیع زیان کے درمیان زبردست تھرلر میچ ہوا جس میں آخر میں فتح کیون کے نام رہی۔

ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے نمبرون امیدوار کا میچ انزو امور کے زخمی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا۔

انٹرکانٹی نینٹل میچ میں دی میز نے سیزارو کو ہرا کر چیمپئن کا کامیاب دفاع کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ کے دوران سیزارو ایک موقع پر کراس فیس کا داﺅ لگا کر میز کو شکست تسلیم کروا چکے تھے مگراس موقع پر سمیع زیان نے رنگ کے باہر کیون اوئنز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ریفری کا دھیان بٹ گیا اور میز نے موقع سے فائد ہ اٹھالیا۔

شیرولیٹ نے ویمن چیمپئن شپ کا نتالیہ کے خلاف کامیاب دفاع کیا۔

ایونٹ سے قبل پے بیک پر شو میں یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے میچ میں کلیسٹو نے رے بیک کو شکست دی جبکہ ڈولف زیگلر نے بیرون کوربن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں