بالوٹیلی یورو کپ کے ابتدائی اسکواڈ سے باہر

اپ ڈیٹ 24 مئ 2016
بالو ٹیلی اور پرلو دونوں کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی
بالو ٹیلی اور پرلو دونوں کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

اٹلی نے یورو کپ 2016 کیلئے اپنے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے آندرے پرلو اور ماریو بالوٹیلی کو اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔

اٹلی نے ستمبر میں بلغاریہ کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں فتح کے بعد سے یویارک سٹی کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ پرلو کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

ادھر 25 سالہ بالوٹیلی بھی کیریئر کی بدترین فارم کا شکار ہیں اور اب تک پورے سیزن میں اے سی میلان کیلئے صرف ایک گول کر سکے ہیں۔

ایونٹ کیلئے اعلان کردہ 30 رکنی اسکواڈ میں اینجلو اوگ بونا، میٹیو درمیان اور گرازیانو پیلے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ مڈفیلڈر کلاڈیو مرچیسیو پہلے ہی گھٹنے کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اٹلی کے کوچ انٹونیو کونٹے 31 مئی کو ٹیم کے 23 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

1968 کی یورپیئن چیمپیئن یورو کپ کے گروپ ای میں سوئیڈن، بیلجیئم اور آئرلینڈ کے ساتھ موجود ہے۔

یورو کپ کا آغاز دس جون سے فرانس میں ہو گا جہاں 10 جولائی کو ہونے والے فائنل میں ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔

ایونٹ کیلئے اعلان کردہ اٹلی کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

گول کیپر: گیان لوگی بفون، فیڈے ریکو مرچیٹی، سلواٹور سری گو

دفاعی کھلاڑی: ڈیوڈ استوری، آنرے برزاگلی، جیورجیو چلینی، اینجلو اوگ بونا، ڈینیئل رگانی۔

وِنگر: فیڈریکو برناردیشی، انتونیو کینڈریوا، میٹیو درمیان، ماٹیا ڈی سگلیو، اسٹیفن ال شاراوے، ڈیوڈ زپاکوسٹا۔

مڈفیلڈرز: مارکو بناسی، گیاکومی، بوناوینٹورا، ڈینیئل ڈی روسی، الیزینڈرو فلورینزی، ایے نوئیل گیاچیرینی، جورگنہو، ریکارڈو مونتولیوو، تھیاگو موٹا، مارکو پرولو، اسٹیفنے اسٹارارو۔

فارورڈز: ایڈر، سیرو ام موبائیل، لورینزو انسگنی، گرازیانو پیلے، سیمون زازا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں