کوپا امریکا کپ: کاکا برازیل کے اسکواڈ میں شامل

کاکا اے سی میلان اور ریال میڈرڈ جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ فوٹو اے پی
کاکا اے سی میلان اور ریال میڈرڈ جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ فوٹو اے پی

برازیل نے امریکا میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والےک کوپا امریکا کپ کیلئے اپنے اسکواڈ میں اسٹار فٹبالر کاکا کو شامل کر لیا ہے۔

34 سالہ مڈفیلڈر کو زخمی ہونے والے بایرن میونخ کے ڈگلس کوسٹا کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بائیں ران کی انجری کے سبب ایونٹ کی 100ویں سالگرہ کے خصوصی ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اے سی میلان اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر برازیل کے کوچ ڈونگا کے منظور نظر رہے ہیں لیکن انہیں زیادہ وقت کیلئے میدان میں نہیں اتارا گیا۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 91 میچوں میں 29 گول کرنے والے کاکا گزشتہ تین سال کے دوران اپنے ملک کیلئے صرف 60منٹ کا کھیل پیش کر سکے ہیں۔

کاکا برازیل کے اسکواڈ میں انجری کے بعد کسی کی جگہ شامل کیے جانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جہاں اس سے قبل جوناز کو ریکارڈو اولیویرا کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

کوپا امریکا کپ میں برازیل گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ ایکواڈور، ہیٹی اور پیرو سے ہو گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں