پاکستان آنے کو ترس رہا ہوں، انیل کپور

06 جون 2016
بولی وڈ اداکار انیل کپور — فائل فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار انیل کپور — فائل فوٹو/ اے ایف پی

ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ بے صبری سے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ میں اپنی کامیاب فلموں سے جگہ بنانے والے انیل کپور ہولی وڈ میں بھی کام کرچکے ہیں اور اب وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وائس آف امریکا کو ایک ویڈیو انٹرویو دیتے ہوئے 59 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ ان کے کام اور فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی پہلی فلم اور انیل کپور کی گھبراہٹ

انیل کپور نے پاکستان آنے کی جستجو ظاہر کرتے ہوئے کہا ’میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتا ہوں اور اگر مجھے وہاں بلایا جائے گا تو میں ضرور آؤں گا‘۔

انہوں نے پاکستان میں رہنے والوں کا اپنے کام کو پسند کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انیل کپور نے مزید کہا، ’ہمارا تو کام ہی لوگوں کو محظوظ کرنا ہے پھر چاہے وہ پاکستان ہو یا ہندوستان‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلمان اور سونم ایک ساتھ بہترین لگتے ہیں‘

انیل کپور کا دونوں ممالک کی فلم پروڈکشن کمپنیز کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مشترکہ پروڈکشنز کرنی چاہئیں اور سنسر بورڈ کو بھی آزاد خیال ہونا چاہیے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انیل کپور اس وقت اپنے ڈرامے ’24‘ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Kashif Bashir Jun 06, 2016 03:34pm
Warm Welcomes.