• KHI: Partly Cloudy 28.2°C
  • LHR: Heavy Rain 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.2°C
  • LHR: Heavy Rain 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C

بیٹے کی پہلی فلم اور انیل کپور کی گھبراہٹ

شائع اپ ڈیٹ

بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کا شمار بولی وڈ کی بڑی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہیں ان کی دوسری بیٹی ریہاکپور بھی بولی وڈ کی مشہور پروڈیوسر اور ڈیزائنر مانی جاتی ہیں۔

لیکن بیٹیوں کی کامیابی کے باوجود انیل کپور اپنے بیٹے کی ڈیبیو فلم کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، جو جلد ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انیل کپور اپنے بیٹے ہرش وردھن کپور کی پہلی فلم آنے پر پرجوش ہونے کے ساتھ کافی گھبرا بھی رہے ہیں۔

ہرش وردھن کپور ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی رومانوی فلم 'مرزیا' سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور انیل کپور اپنے بیٹے کی ڈیبیو فلم کے حوالے سے بالکل ویسا ہی محسوس کر رہے ہیں جیسا وہ اپنی ڈیبیو فلم کے وقت کر رہے تھے۔

تاہم انیل کپور کے مطابق ان کے بیٹے ہرش کو سنیما کی اچھی پہچان ہے۔

رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے اپنی دو بڑی فلمیں 'سلم ڈاگ ملینئیر' اور 'دل دھڑکنے دو' اپنے بیٹے کے کہنے پر ہی سائن کیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے سب سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے متعارف کرایا تھا۔

فلم 'مرزیا' رواں سال 7 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026