انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے کہ گوگل کروم براﺅزر پر ہی سرفنگ کرتے ہوں گے اور ایک وقت میں درجنوں ٹیبز کھول دینا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔

مگر درجن بھر ٹیبز کھولنے کی صورت میں آپ کو محسوس ہوگا کہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سست پڑنے لگا ہے کیونکہ یہ براﺅزر کمپیوٹر میموری کا بہت بڑا حصہ چوسنے لگتا ہے۔

اس کے نتیجے میں ڈیوائس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اس کی سست رفتاری مزاج پر بھی گراں گزرتی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس سے بچپنا بہت آسان ہے جو آپ کے ونڈوز کمپیوٹر کو کریش ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

اس کا سب سے آسان حل ایک کروم ایکسٹینشن ون ٹیب ہے جو لاتعداد ٹیبز کو درد سر بنانے سے بچاتی ہے۔

اس کا استعمال بہت آسان ہے، بس ایک بار ڈاﺅن لوڈ کریں جس کے بعد آپ کو ایڈریس بار پر دائیں جانب چھوٹے سے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد ون ٹیب اپنا کام شروع کردیتا ہے جس کے نتیجے میں کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی رفتار میں آنے والا فرق آپ خود محسوس کرسکیں گے۔

تاہم اگر آپ ایکسٹیشن انسٹال کرنا نہیں چاہتے اور پھر بھی زیادہ ٹیبز کھول کر کمپیوٹر کی کارکردگی اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کو بچانا چاہتے ہیں تو گوگل کروم کے اندر بھی اس کا ایک حل چھپا ہوا ہے۔

اس کے لیے آپ کروم میں سیٹنگز کے بٹن پر کلک کریں اور پھر نیچے ' More tools ' پر کلک کریں۔

آپ کے سامنے ایک پاپ اپ مینیو کھل جائے گا جس میں ٹاسک منیجر پر کلک کریں۔

آپ کے سامنے براﺅزر ٹیب کی فہرست سامنے آجائے گی اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ ان سائٹس پر کتنی میموری خرچ ہورہی ہے۔

اب اس ونڈو میں ٹاپ بار پر موجود میموری کے بٹن پر کلک کریں اور ونڈو کو بڑا کرلیں، آپ اگر کسی کو بند کرکے میموری فری کرنا چاہیں تو اس سائٹ کے ٹیب پر کلک کرکے بائیں جانب نیچے اینڈ پراسیس پر کلک کردیں۔

ایسے کرتے ہی وہ پیج بند نہیں ہوگا بلکہ اس پر کروم کا 'Aw, Snap!' کا ایرر آجائے گا اور وہ کسی قسم کی میموری خرچ نہیں کرتا بلکہ آپ جب وقت ملے اس پر جاکر ری فریش کرکے مطلوبہ پیج کو اوپن کرسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں