البرٹو ڈیل ریو ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے لیے تیار؟

30 جولائ 2016
البرٹو ڈیل ریو — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
البرٹو ڈیل ریو — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ایک معروف ریسلر نے اپنے حالیہ کردار سے دلبرداشتہ ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن البرٹو ڈیل ریو ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے حالیہ کردار سے خوش نہیں اور وہ کمپنی کو چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔

البرٹو ڈیل ریو کے قریبی ذرائع کے مطابق ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای پروگرامنگ میں اپنے کردار سے خوش نہیں حالانکہ انہیں اچھا معاوضہ دیا جارہا ہے۔

البرٹو ڈیل ریو کو ڈبلیو ڈبلیو ای سے شکایت ہے کہ انہیں اسمیک ڈاﺅن میں ڈرافٹ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی پارٹنر پیگی کو را میں رکھا گیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سے کیے گئے معاہدے کے مطابق البرٹو ڈیل ریو رواں سال ستمبر سے قبل کمپنی کو چھوڑ نہیں سکتے۔

البرٹو ڈیل ریو اس سے قبل بھی اگست 2014 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے الگ ہوگئے تھے اور اپنے آبائی ملک میکسیکو میں مختلف ریسلنگ پروگرامز میں کام کرتے رہے۔

وہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آئے اور جان سینا کو شکست دے کر یو ایس چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران البرٹو ڈیل ریو نے کہا تھا کہ وہ مزید چار سے پانچ سال ریسلنگ کی دنیا کا حصہ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ وہ اس وقت تک ڈبلیو ڈبلیو ای سے الگ نہیں ہوں گے جب ایک مزید ایک بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اور انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ جیسے اعزازات نہیں جیت لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ہی اپنے کیرئیر کو خیرباد کہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں