نوواک جوکووچ ریو اولمپکس سے باہر ہوگئے
ریو ڈی جنیرو:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ریواولمپکس میں ٹینس کے افتتاحی مقابلوں میں ارجنٹینا کے جوان مارٹن ڈیل پورٹرو کے ہاتھوں شکست کے بعد گیمز سے باہر ہوگئے۔
2009 میں یوایس اوپن ٹائٹل حاصل کرنے والے ڈیل پورٹرو نے نے جوکووچ کو 6-7 اور 6-7 سے شکست دے دی۔
دونوں کھلاڑی میچ کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل کرسرب اور ارجنٹینا کے تماشائیوں کے سامنے آبدیدہ ہوگئے۔
ڈیل پورٹرو اس کامیابی کے بعد 145ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ 2010 میں وہ درجہ بندی میں اپنی بہترین چوتھی پوزیشن پر تھے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ کامیابی 2012 کی فتح سے زیادہ اہم ہے۔
27 سالہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ 'یہ کامیابی گزشتہ کامیابی سے بڑی ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تین انجریز کے بعد واپسی کرنا کتنا مشکل ہے اور آج میں نے اپنے کیریر کا بہترین میچ کھیلا'۔
دوسری جانب سربین اسٹار جوکووچ کا کہنا تھا کہ' یہ کھیل ہے، ڈیلپو بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ جیت کے حق دار تھے'۔
واضح رہے جووچ کا اولمپکس میں بہترین کھیل 2008 کے بینجگ گیمز میں تھا جہاں انھوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ٹورنامنٹ سے ابتدا میں ہی باہر ہونا مایوس کن ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میرے اچھے دوستوں میں سے ایک جو انجریز کے باعث مشکلات کا شکار تھے، جیت چکے ہیں'۔
دیگر مقابلوں میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
لندن اولمپکس 2012 کے دفاعی چمپیئن اینڈی مرے نے سربیا کے وکٹر ٹروئیوکی کو 3-6 اور 2-6 سے باآسانی ہرادیا۔
رافیل نڈال نے بیجنگ اولمپک 2008 میں چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اہم میچ میں کامیاب ہوئے۔
انجری کے باعث 2 ماہ بعد مقابلوں میں واپسی کرنے والے نڈال نے ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونس کو 2-6 اور 1-6 سے شکست دے دی۔
خواتین ٹینس مقابلے
امریکا کی 36 سالہ وینس ولیمز اپنے 16 سالہ کیریئر کے اس سطح پر شکست سے دوچار ہوئیں۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں وینس ولیمز اور سرینا ولیمز کو چیک ری پبلک کی جوڑی لوسی سیفاروا اور باربورا اسٹریکووا کے ہاتھوں 3-6 اور 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی بہنوں کی جوڑی نے اولمپک مقابلوں میں ریکارڈ 15 میچوں میں فتح حاصل کی اور 2000 میں سڈنی، 2008 میں بیجنگ اور چار سال قبل لندن اولمپک میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
7 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چمپیئن اور 2000 کی اولمپک چمپیئن وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ وہ اور سرینا رواں سال کے آخر میں ہونے والے یو ایس اوپن پر توجہ مرکوز کریں گی۔
خواتین سنگلز میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے کولمبیا کی ماریانا ڈوک کو 3-6 اور 5-7 سے ہرادیا۔
فرنچ اوپن چمپیئن گیبرین موگوروزا نے رومانیا کی ایندریا موٹو کو 2-6 اور 2-6 سے شکست دے دی۔












لائیو ٹی وی