کراچی: کہتے ہیں کہ عزم و حوصلہ ہو تو انسان ہر کام کرسکتا ہے اور اسی مثال کو قائم کیا ہے کراچی کی دو بہنوں نے جنہوں نے بغیر کسی استاد کے گرافکس اور اینیمشن میں 40 سرٹیفیکٹس حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

طالبات کے کم عمر صحیح لیکن ان کے حوصلے بلندی کو چھو رہے ہیں۔

ایک بہن نے گرافکس اور ویب ڈیزائنگ کے 18 اور دوسری نے 22 کورس بنا کسی انسٹی ٹیوٹ اور ٹیچر کی مدد لیے مکمل کیے ہیں، جبکہ بڑی بہن کا دعوی ہے کہ وہ پاکستان کی کم عمر گرافکس ڈیزائنر ہے۔

گھریلوں تنگ دستی کو بالائے طاق رکھ کر ان طالبات کا یہ حوصلہ یقینی طور پر تعریف کا حق دار ہے، لیکن یہ وہ نظر انداز طبقہ ہے جو ارباب اختیار کے نظروں سے اوجھل ہے۔

دونوں لڑکیوں کے والدین کا عزم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی طرح دیگر ان بچوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے پاس وسائل کی کمی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں