پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بقیہ جات کی عدم ادائیگی پر ہندوستانی شہر گرگاﺅں میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کو 27 اگست کو گرگاﺅں میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اس سے انکار رکدیا ہے۔

عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق " آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی"۔

اس پوسٹ میں عاطف اسلم کے پرستاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں " ہم پرستاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں"۔

32 سالہ عاطف اسلم نے 2005 میں بولی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں انڈیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

عاطف اسلم کے کریڈٹ میں دوری، جینا جینا اور متعدد دیگر ہٹ گانے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں