ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
30 اپريل 2024
اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہو کر 2 ہزار 813 روپے 85 پیسے ہوگیا ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں