• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

کاجول کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر بیوی اور بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے، علی خان

شائع April 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کاجول کے ساتھ ویب سیریز میں شوٹ کروائے گئے بوس و کنار کے مناظر جواں سالہ بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ مل کر دیکھے تھے۔

علی خان نے اہلیہ چاندنی سیگل کے ہمراہ حال ہی میں ڈان نیوز کے سیلبرٹی شو آپ کی کہانی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت فلموں میں رومانوی اور بولڈ مناظر شوٹ کروانے پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے انجلینا جولی، شاہ رخ خان، عرفان خان، کترینہ کیف، کاجول، سہانا خان سمیت متعدد ہولی وڈ اور بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں پاکستانیوں سے زیادہ غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ سے لے کر ہولی وڈ تک ہر جگہ شوٹنگ سے قبل مناظر کی ریہرسل کی جاتی ہے لیکن رومانوی مناظر کی ریہرسل کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بار بار بوسہ دینے کے پریکٹس کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاجول کے ساتھ ویب سیریز میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے سے قبل بھی ریہرسل کی گئی تھی لیکن اس میں بوسہ لینے کی پریکٹس شامل نہیں تھی بلکہ یہ طے کیا گیا تھا کہ مناظر کو کیسے شوٹ کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ میں وہ شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ساتھ سہاںا خان کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مزہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے آیا۔

انہوں نے دیگر اداکاراؤں کے مقابلے کترینہ کیف کو زیادہ خوبصورت اور پرکشش بھی قرار دیا۔

علی خان نے شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممکن ہے کہ بہت ساری پاکستانی اور بھارتی اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہو لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کس کس نے کروا رکھی ہے؟

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہت ساری سینیئر اداکاراؤں سمیت بہت سارے اداکاروں کو اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت سارے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ اقرا عزیز کے ساتھ کام کریں، انہوں نے ان کی اداکاری کی تعریفیں سنی ہیں۔

علی خان نے پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں کاجول کے ہمراہ فلمائے گئے بوس و کنار کے مناظر تھائی لینڈ میں 15 سالہ بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ مل کر دیکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک خاندان کی طرح ٹی وی اسکرین دیکھ رہے تھے اور اس دوران بوس و کنار کے مناظر آئے اور ان کی اہلیہ سمیت بیٹی نے بھی غصہ کا اظہار نہیں کیا اور انہوں نے بھی اپنے والد کے کام کو بطور کام ہی دیکھا۔

علی خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ویب سیریز کا اسکرپٹ اہلیہ کو پڑھوایا تھا اور انہوں نے بوس و کنار کے مناظر سے متعلق اجازت بھی مانگی تھی۔

خیال رہے کہ علی خان اور کاجول کی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور کاجول نے 33 سالہ کیریئر میں پہلی بار اسکرین پر بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024