ڈی جے براوو، شاہ رخ کے ساتھ فلم کے خواہشمند

26 ستمبر 2016
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو اور بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ فائل
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو اور بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ فائل

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور گلوکار ڈی جے براوو، بہت جلد بولی وڈ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں تاہم وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پُر امید بھی ہیں۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جے براوو کا کہنا تھا ’شاہ رخ خان میرے باس ہیں، میں ان کی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، مجھے امید ہے ایک دن میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں گا‘۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کو ایک ساتھ فلم بھی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: سلمان بھی شاہ رخ خان کے ’فین‘

ڈی جے براوو کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم دونوں نے ایک فلم کے حوالے سے بات تو کی ہے تاہم شاہ رخ خان کافی مصروف رہتے ہیں، لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم ایک ساتھ کام ضرور کریں گے‘۔

واضح رہے کہ ڈی جے براوو بولی وڈ میں فلم ’تم بن 2‘ کے ساتھ قدم رکھنے جارہے ہیں، فلم سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’میرے لیے بولی وڈ میں داخل ہونے کا یہ اچھا موقع ہے، میں اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔

ڈی جے براوو نے بتایا کہ انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کی بھی کوشش شروع کردی ہے، ان کا کہنا تھا ’میں نے ہندی میں کچھ الفاظ سیکھے ہیں، جیسے ’کھلاڑی‘ اور ’جو کرتے ہیں‘ میرے لیے یہ تجربہ کافی اچھا رہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’صرف ایک ہی خان ہے اور وہ شاہ رخ ہیں‘

واضح رہے کہ فلم ’تم بن 2‘ 2001 کی کامیاب فلم ’تم بن‘ کا سیکوئل ہے جس میں نیہا شرما اور ادیتیہ سیال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’تم بن 2‘ رواں سال 18 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں