کندھے کی انجری، اینڈرسن دورہ بنگلہ دیش سے باہر

29 ستمبر 2016
جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا۔
جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا۔

لندن: عالمی شہرت یافتہ انگلش فاسٹ باؤلر کندھے انجری کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

463 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 34 سالہ باؤلر پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے۔

انگلینڈ کی ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آج کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی اور جلد اینڈرسن کے متبادل کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر کو جون میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران سیدھے کندھے میں اسٹریس فریکچر ہوا تھا اور اہیں امید ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

اینڈرسن کے متبادل کے طور پر جیک بال کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے جنہوں نے اینڈرسن کی غیرموجودگی میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں