سافٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال ذیابیطس کا باعث

23 اکتوبر 2016
یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو

روزانہ 2 سافٹ ڈرنکس کا استعمال چاہے وہ شوگر فری کیوں نہ ہو، ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتا ہے۔

یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق 200 ملی لیٹر تک روزانہ ان مشروبات کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تاہم ایسے افراد میں اس مرض کی ایک اور قسم آٹو امیون ذیابیطس کا خطرہ بھی ہوتا ہے جس میں جسمانی دفاعی نظام انسولین پیدا کرنے والے خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

محققین نے تین ہزار کے لگ بھگ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا جو ذیابیطس سے محفوظ تھے۔

تحقیق کے دوران ایک سال کے عرصے میں ایک گروپ نے ان مشروبات کا زیادہ استعمال کیا تو ان میں انسولین کی حساسیت بڑھ گئی اور ذیابیطس کے مرض نے انہیں شکار بنالیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان مشروبات کا روزانہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ 2.4 گنا تک بڑھا دیتے ہیں، جبکہ روزانہ پانچ بوتلیں پینا یہ خطرہ دس گنا تک بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ سافٹ ڈرنکس کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق پر روشنی دالی گئی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے یورپین جرنل آف اینڈوکرینالوجی میں شائع ہوئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں