فٹ بال:سال کے30 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2016
میسی، رونالڈو اور نیمار رواں سال کے 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی/اے پی
میسی، رونالڈو اور نیمار رواں سال کے 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی/اے پی

انگلینڈ کے فٹ بال کلب لیسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض محرز اور جیمی ویردی سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اورمیں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی بالادستی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈان اخبارکی رپورٹ کے مطابق انگلش پریمیئرلیگ میں لیسٹرسٹی کی نمائندگی کرنے والے ریاض محرز اور جیمی ویردی کو فرانس کی فٹ بال میگزین کی جانب سے نوازے جانے والے ایوارڑ کے لیے منتخب 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جس کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا۔

تین مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانورونالڈو اور گزشتہ سال کے کامیاب اور مجموعی طورپر5 مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے اسٹار لیونل میسی فٹ بال کے بڑے ایوارڈ کے حصول میں مدمقابل ہوں گے۔

کرسٹیانورونالڈو رواں سال بہترین کارکردگی کے ذریعے اس ایوارڈ کے لیے فیورٹ ترین کھلاڑی ہیں، انھوں نے رواں سال پرتگال کو یورو2016 اور ریال میڈرڈ کو 11 ویں دفعہ چمپیئنز لیگ ٹائٹل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

رونالڈو سمیت ریال میڈرڈ کے 6 کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن میں گیراتھ بیل، ٹونی کروز، لوکا موڈرک، سیرجیو ریموس اور پیپے شامل ہیں جو یورپ کے کسی بھی کلب کی جانب سے زیادہ امید وار شامل ہوئے ہیں۔

پرتگال کے تین کھلاڑی رونالڈو، پیپے اور لزبن کے لیے کھیلنے والے روئی پیٹریسیو شامل ہیں جنھوں نے اپنے گول سے اپنے ملک کو یوروکپ میں فتح دلائی تھی۔

بارسلونا کے میسی اور ان کے دوساتھی کھلاڑی نیمار اور لوئس سواریز جنھوں نے اب تک مجموعی طور پرگول کی سنچری مکمل کی ہے جبکہ ان کی ٹیم کے آندریز انیستا بھی شامل ہیں۔

ایٹلیٹکو میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے فرانس کے اسٹرائیکر اینٹوئن گریزمین بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

فرانس کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گریزمین، ہوگو لوریز، دیمتری پائیٹ اور پال پوگبا، ارجنٹینا ٹیم کی میسی، گونزالوہیگوئین، سرجیو اگویرو اور پالو ڈیبالا چار،چار کھلاڑی ہیں جو اپنی قومی ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کوپاامریکا کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی آرٹرو ویدال جو جرمن کلب بائرن میونخ کے لیے کھیلتے ہیں، بھی شامل ہیں جبکہ افریقی ممالک کی ٹیموں میں دودیگر کھلاڑی الجیریا کے ریاض محرز اور گابن کھلاڑی پیری ایمرک بھی شامل ہیں۔

ایوارڈ کے فاتح کا اعلان دسمبر کے وسط میں کیا جائے گا۔

گزشتہ 6 سالوں سے اس ایوارڈ کو فیفا بیلن ڈی ایوارڈ کا نام دیا جاتا تھا تاہم ستمبر میں فیفا نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں