پاکستانی اداکار فواد خان طویل عرصے سے میڈیا اور شوبز سے دور ہیں جس کی وجہ ان کی حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی ہے۔

فواد خان کے مداح کئی روز سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنا چاہ رہے تھے اور آخر کار حال ہی میں ان کی اپنے قریبی دوست اور اہلیہ کے ہمراہ ایک پارٹی کی تصویر میڈیا میں سامنے آئی۔

فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام

اپنی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی تشہیر سے دور فواد خان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں فواد خان کے دوست احمد علی بٹ کی سالگرہ کی تصویر میڈیا میں سامنے آئی، اس تصویر میں فواد کے منیجر حسن خالد، احمد علی بٹ کی اہلیہ اور فواد خان کی اہلیہ صدف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فواد خان، احمد علی بٹ اور حسن خالد ای پی نامی بینڈ کے ممبر تھے جس سے فواد نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

فواد خان کی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں ماہ 28 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی جس کی پروموشنز کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فواد اس پروموشن کا حصہ نہیں بن سکے۔

تبصرے (0) بند ہیں