مورگن کی قیادت میں ایک روزہ انگلش ٹیم کا اعلان

06 دسمبر 2016
مورگن نے بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا—فائل /فوٹو: رائٹرز
مورگن نے بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا—فائل /فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایوئن مورگن کی بنگلہ دیش کے دورے سے دست برداری کے بعد بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

30 سالہ مورگن نے حال ہی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو بھی ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔

مورگن کی عدم موجودگی میں قیادت کرنے والے جوز بٹلر بھی اسکوڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ویلز کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش سے دست بردار ہونے کی اجازت دی تھی جس کےبعد مختصر طرز کے کپتان مورگن اور بلے باز الیکس ہیلز نے بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مایہ ناز بلےباز جوروٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آرام دیا گیا تاہم ہندوستان کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے جو ٹیسٹ سیریز کے لیے پہلے ہی ہندوستان میں موجود ہیں۔

بین ڈوکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز وینس سیلکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد ہندوستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15جنوری کو پونے میں ہوگا۔

انگلینڈ کی روزہ ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔

ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئراسٹو، جیک بال، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم : ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، ٹیمال ملز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی،

تبصرے (0) بند ہیں